اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں نجف اشرف میں نائب نمائندہ رہبر معظم عراق حجت الاسلام آقا شیخ ابو علی بھبھانی سے ملاقات کی۔
دوطرفہ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عراق و پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے مسئولین بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری امور خارجہ نے پاکستان کے اندر آنے والی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا پاک خون بے اثر نہیں ہوگا، ہم دشمن پاکستان کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور الحمدللہ آج پاکستان کے اہلسنت برادران بھی تشیع کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم نے تکفیری سوچ کو پاکستان میں تنہا کر دیا ہے۔
دفاع حرمین کی باتیں کرکے تکفیری آج اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، لیکن ان کا ماضی کا کردار ملت پاکستان کے سامنے ہے کہ وہ دین خدا سے کتنے مخلص لوگ ہیں۔ نمائندہ رہبر نے ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے ایک مسلسل جدوجہد کے بعد تبدیل ہوتے ہیں، لہذا اس راہ پر ڈٹے رہنا اور مسلسل آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی ہے۔
.......
/169